ٹوکیو: شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی نے بدھ کو اعلان کیا کہ شہنشاہ کے کزن شہزادہ تومی ہیتو بدھ کو انتقال گئے۔ ان کی عمر 66 سال تھی۔
تومی ہیتو، جنہوں نے کھلے عام شراب نوشی کے مسئلہ کو تسلیم کیا تھا، نرخرے کے کینسر میں مبتلا تھے جس نے کئی ایک پیچیدگیاں پیدا کر دی تھیں۔ وہ اطلاعات کے مطابق قریباً 16 بار کینسر سے متعلق جراحیوں سے گزر چکے تھے، جن میں سے تازہ ترین جراحی مارچ میں کی گئی۔
توم ہیتو، جنہیں “داڑھی والے شہزادے” کے نام سے جانا جاتا تھا، جاپان کے اکثر متحمل مزاج رہنے والے شاہی خاندان کے سب سے بڑبولے رکن تھے اور انہیں صرف مردوں کی جانشینی کے قانون کے سخت حامی کے طور پر جانا جاتا تھا۔
تومی ہیتو شہزادہ میکاسا اور شہزادی یوریکو کے سب سے بڑے بیٹے تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں ایک بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں۔