ہوکائیدو میں جزوی چاند گرہن کا نظارہ

ٹوکیو؛ سال کے پہلے جزوی چاند گرہن نے پورے ایشیا میں پیر کو رات گئے بہت سے لوگوں کے لیے ایک ڈرامائی منظر پیش کیا، جب بالکل واضح چاند پر گرہن لگا۔

جاپان میں قریباً 20 کے قریب لوگ ہوکائیدو کے شمالی جزیرے میں ریکوبیتسو کی سطح سمندر سے 367 میٹر اونچی فلکیاتی رصد گاہ پر جمع ہوئے۔

پیر کا چاند گرہن کبھی کبھار ہونے والے دوہرے نظارے کا حصہ ہے جس میں زہرہ کا سورج کے سامنے سے گزرنے کا نظارہ بھی شامل ہے، جو فلکیاتی کیلنڈر کے ان واقعات میں سے ہے جن کا سب سے پرجوش انداز میں انتظار کیا جاتا ہے۔

آسٹریلیا کے بیشتر حصے،نیوزی لینڈ کے تمام تر حصے، جنوبی بحر الکاہل کے ممالک اور پاپوا نیو گنی میں یہ مکمل نظر آنا تھا، جبکہ شمال مشرقی ایشیا، مشرقی چین، جاپان اور کوریا میں اس کا بیشتر حصہ دکھائی دینا تھا۔

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، مشرقی بحرالکاہل، جاپان، کوریا کے ساتھ ساتھ چین کا بیشتر حصہ اور جنوب مشرق ایشیا کا اکثر علاقہ زہرہ کے سورج کے سامنے سے گزرنے کا مکمل نظار کر سکے گا جو بدھ کو ان کے وقت کے مطابق صبح چھ گھنٹے 40 منٹ تک رہے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.