چیبا: صوبہ چیبا کے شہر ایسومی کی ماہی گیر بندرگاہ اوہارا پر مچھلیوں کے حوالے سے کچھ انتہائی برا ہو رہا ہے، اور اس کا تعلق جاسوسی یا سیاسی کرپشن سے بالکل بھی نہیں۔ یہاں ٹنوں کے حساب سے مردہ سارڈین مچھلیاں ساحل پر بہہ بہہ کر آ رہی ہیں، اور یہ نظارہ نہ صرف پریشان کن ہے بلکہ بڑی مقدار میں مردہ مچھلیوں سے حقیقتاً اتنی بدبو اٹھ رہی ہے کہ اطراف کا علاقہ متعفن ہو چکا ہے۔
خبروں کے مطابق، مردہ مچھلیاں 3 جون کو ساحل پر بہہ کر آنا شروع ہوئیں اور منگل کی سہ پہر تک صورت حال ویسے ہی زیادہ تر قابو سے باہر تھی۔ اب تک بہہ کر آنے والی مردہ سارڈین مچھلی کی مقدار کئی درجن میٹرک ٹن بنتی ہے، چناچہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سڑتی ہوئی مچھلی کی بدبو کس قدر ہو گی۔
ٹوئٹر پر اپلوڈ کی گئی تصاویر سے لگتا ہے کہ ساری بندرگاہ مچھلیوں سے بھری پڑی ہے، جیسے سارڈین کا قالین پچھا ہوا ہو۔