ٹوکیو: تازہ ترین “اسپائیڈر مین” فلم کی کاسٹ اور عملہ 30 جون کو فلم کے پوری دنیا میں جاری ہونے سے قبل 13 جون کو ٹوکیو کا دورہ کرے گا۔
سہ جہتی (تھری ڈی) فلم “دی امیزنگ اسپائیڈر مین” مقبول عام افسانوی کردار کی فلموں کا تازہ ترین نسخہ ہے، اور سیریز کی چوتھی فلم ہے۔ اس میں اینڈریو گارفلیڈ بطور پیٹر پارکر (ٹوبے میگوائر کی جگہ)، رہیس ایفانس بطور دی لیزرڈ، کے ساتھ ساتھ ایما اسٹون، سیلی فیلڈ، مارٹن شین اور ڈینس لیرے شامل ہیں۔
ٹوکیو میں مشہوری کے لیے انٹرویو دینے آنے والوں میں ہدایتکار مارک ویب، گارفیلڈ، اسٹون، ایفانس، کے ساتھ ساتھ فلم کے پروڈیوسر شامل ہوں گے۔
30 جون کو عام اجراء سے قبل 23 اور 24 جون کو عوام کے لیے فلم خصوصی طور پر ایڈوانس دکھائی جائے گی۔