ازومی کا یورپ پر زور کہ قرضہ بحران حل کرنے کے لیے ‘ذمہ دارانہ’ طریقے سے کام کرے

ٹوکیو: وزیر خزانہ جون ازومی نے بدھ کو جی سیون کے وزرائے خزانہ کی جانب سے یورپ کے رہنماؤں پر دباؤ میں اضافہ ہونے کے بعد کہا کہ یورپی براعظم کو قرضہ بحران کے حل کے لیے “ذمہ دارانہ” طریقے سے کام کرنا چاہیے جو دنیا کی معیشت کو بری طرح ہلا جلا رہا ہے۔

ازومی بڑے صنعتی ممالک پر مشتمل گروپ جی سیون کے ساتھی وزرائے خزانہ کے ساتھ ہنگامی ٹیلی کانفرنس کے بعد صبح بات چیت کر رہے تھے۔

“یورپی بینکاری نظام کو مضبوط کرنے کا اقدام اس وقت خصوصی اہمیت کا حامل ہو گا۔”

جی سیون کے یورپی اراکین نے کانفرنس کو بتایا کہ وہ “تیزی” سے کام کریں گے جیسا کہ اسپین نے مزید گہرے مالیاتی اور بینکاری انضمام کی وکالت کی ہے جو اس کے زوال پذیر بینکوں کی مدد کر سکے گا۔

“میرے خیال میں اس کے لیے ایک مالیاتی اتھارٹی کے قیام کی صورت میں مالیاتی انضمام، اور یورو بانڈز کے ساتھ بینکوں کی یونین کی صورت میں بینکاری کے انضمام کی ضرورت ہے، جس پر بینکاری کا نگران ادارہ اور یورپی بینک ڈیپازٹ گارنٹی فنڈ موجود ہو”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.