نیپسٹر کے خالقین نے فیس بک کے ذریعے ویڈیو سروس شروع کر دی

نیو یارک: اصلی نیپسٹر میوزک شیئرنگ سائٹ کے خالقین نے منگل کو ایک نئی ویڈیو سروس شروع کی ہے جو لوگوں کو فیس بک کھاتے استعمال کرتے ہوئے چیٹ کی سہولت دیتی ہے۔

اس سروس جسے ائیر ٹائم کا نام دیا گیا ہے، کا افتتاح سین پارکر اور شان فیننگ نے نیویارک میں ایک ایونٹ کے موقع پر درجنوں دوسری شخصیات کے ساتھ کیا۔

براؤز پر مشتمل ویڈیو چیٹ صارفین کو کوئی بھی پروگرام ڈاؤنلوڈ کیے بغیر،صرف فیس بک اور ویب کیم کے ذریعے لائیو ویڈیو بانٹنے کی سہولت دیتی ہے۔

نیپسٹر 1999 میں پئیر ٹو پئیر فائل شئیرنگ سروس کے طور پر شروع ہوئی تھی، جو ویب پر مقبول ترین ویب سائٹس میں سے ایک بن گئی جس کے بعد 2001 میں اسے امریکی عدالتوں نے بند کروا دیا، اور آخر کار اسے روکسیو سافٹویر نے خرید لیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.