نئے انٹرنیٹ پروٹوکول کی بدولت ٹریلینوں آئی پی ایڈریس

واشنگٹن: انٹرنیٹ کے عالمی نیٹ ورک کو مزید جگہ دینے والا ایک نیا معیار بدھ کو نافذ العمل ہوا، ایک ایسا اقدام جسے شاید صارفین محسوس ہی نہ کریں۔

نئے معیار پر منتقلی بدھ کو گرین وچ ٹائم کے مطابق 0001 بجے واقع ہوئی، جب انٹرنیٹ کے آپریٹرز نے ایک نئے معیار آئی پی ورژن 6 کو اپنایا جو ٹریلینوں کی تعداد میں “آئی پی” نمبروں یا ایڈریسوں کی اجازت دیتا ہے، جس کے مقابلے میں موجودہ پروٹوکول آئی پی ورژن 4 صرف 4.3 ٹریلین آئی پی نمبروں کی اجازت دیتا تھا۔

انٹرنیٹ سوسائٹی نامی ایک ایڈوائزری پینل نے کہا ” انٹرنیٹ کی بڑھوتری جاری رہنے اور اربوں لوگ اور آلات کا انٹرنیٹ سے منسلک ہوتے رہنا یقینی بنانے کے لیے ہزاروں کمپنیوں اور دسیوں لاکھ ویب سائٹوں نے اپنی مصنوعات و خدمات کے لیے اب مستقبل طور پر اگلی نسل کے انٹر نیٹ پروٹوکول (آئی پی وی 6) کو فعال کر دیا ہے”۔

انٹرنیٹ معیارات کے موجدین میں سے ایک وِنٹ سیرف، جو اب گوگل پر “انٹرنیٹ کے چیف مورخ” ہیں، نے کہا کہ یہ تبدیلی انٹرنیٹ کو مزید جگہ فراہم کرے گی۔

“تین عشروں کے بعد اب بھی، وہی پرانا انٹرنیٹ پورے کرہ ارض پر پھیلے 2.5 ارب لوگوں اور 11 ارب آلات کی خدمت کر رہا ہے۔ تاہم انٹرنیٹ کی خدمات مہیا کرنے والے ادارے اس کی تیاری کرتے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ موجودہ ساز و سامان پہلے کی طرح کام کرتا رہے گا۔ لیکن ہمارے پاس جگہ کم ہو رہی ہے۔” (جس کے لیے آئی پی وی 6 لاگو کیا گیا ہے)۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.