ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے جمعے کی رات کہا کہ جاپان کو اپنی معیشت اور عوام کی روزی کی حفاظت کے لیے دو ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ چلانا ہوں گے۔
قوم سے ایک لائیو نیوز کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ہوئے نودا نے کہا کہ حکومت نے صوبہ فوکوئی میں اوئی ایٹمی بجلی گھر کے دو ری ایکٹروں پر حفاظت کے سلسلے میں کافی اقدامات اٹھائے ہیں۔
چلنے کے قابل تمام کے تمام 50 ایٹمی ری ایکٹر اس وقت دیکھ بھال اور حفاظتی خدشات کی وجہ سے بند پڑے ہیں۔
نودا کی حکومت ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ اسٹارٹ کرنے کے لیے بڑی شدت کے ساتھ عوامی حمایت کے حصول کے لیے کوشاں ہے تاکہ گرما میں توانائی کی کمی سے بچا جا سکے۔ “اس لیے میں مقامی حکومتوں کی اجازت کا طلبگار ہوں۔”
“ایٹمی توانائی بجلی پیدا کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے (اور) توانائی کی سیکیورٹی ملک کے اہم ترین معاملات میں سے ایک ہے۔”
نودا نے کہا کہ ایٹمی توانائی جاپان میں طویل مدتی کردار ادا کرنا جاری رکھے گی، جہاں حقیقتاً کوئی قدرتی وسائل نہیں ہیں اور مشرق وسطی کے تیل پر اس کا انحصار بڑھتا جا رہا ہے۔ ری ایکٹروں کا گرما میں عارضی طور پر چلنا ہمارے طرز زندگی کی حفاظت نہیں کرے گا۔
اگرچہ قانونی طور پر ری ایکٹر چلانے کے لیے حکومت کو مقامی آبادیوں کی اجازت کی ضرورت نہیں، تاہم نودا نے بار بار کہا ہے کہ وہ ان کی اجازت چاہیں گے۔