ٹوکیو: فوکوشیما پلانٹ کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کو، کے سابقہ صدر نے جمعے کو اس بات سے انکار کیا کہ اس نے پچھلے سال 11 مارچ کے سونامی کے بعد متاثرہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر سے تمام کارکنوں کو نکالنے کے بارے میں کبھی سوچا بھی تھا۔
“میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ میں ہر ایک کو وہاں سے نکال لوں گا،” شیمیزو نے پارلیمان کی جانب سے مقرر کردہ ایک اعلی سطح کے تفتیشی پینل کے سامنے پیشی کے دوران کہا۔
فوکوشیما کے تین ری ایکٹروں میں پگھلاؤ، تابکاری کے اخراج اور بڑے پیمانے کے انخلاء کے بعد 67 سالہ شیمیزو بڑی تیزی سے عوامی اشتعال کا نشانہ بنا تھا۔ اسے آفت آنے کے تین دن بعد عوام کے سامنے سے غائب ہو جانے پر بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
کان، جنہوں نے خود بھی بحران سے ٹھیک طرح سے نمٹ نہ سکنے پر شدید تنقید کے بعد پچھلے سال استعفی دے دیا تھا، نے پچھلے ہفتے پینل کو بتایا تھا کہ وہ 15 مارچ کو ٹیپکو کے ہیڈ کوارٹرز کی جانب بھاگے تھے تاکہ شیمیزو کو پلانٹ سے تمام کارکن نہ نکالنے کا حکم دے سکیں۔ مذکورہ پلانٹ پر شدید زلزلے و سونامی کے بعد بجلی اور ٹھنڈا کرنے کی صلاحیت ختم ہو گئی تھی۔
شیمیزو جو آفت کی وجہ سے مئی 2011 میں ٹیپکو کے صدر کے عہدے سے استعفی دینے کے بعد عوام کے سامنے نہیں آیا، کو متاثرین نے بحران کے دنوں اور حادثے کے بعد والے ہفتوں میں بہت برا بھلا کہا تھا۔