کوسٹ گارڈ نے نے بحر الکاہل میں برطانوی کشتی ران کو بچا لیا؛ ایک اور اب بھی مصیبت میں

ٹوکیو: جاپانی کوسٹ گارڈ نے جمعے کو ایک برطانوی مہم جو کو امداد فراہم کی جو اکیلے کشتی چلا کر بحر الکاہل پار کرنے کے دوران ایک طوفان کا نشانہ بن گئی تھی۔ کوسٹ گارڈ نے تصدیق کی کہ انہوں نے جمعہ کی سہ پہر اسے بچا لیا تھا، اور کہا کہ اب وہ اپنے پیروں پر چل سکتی ہے اور نسبتاً صحتمند نظر آتی ہے۔

کوسٹ گارڈ کے مطابق، مذکورہ خاتون نے جاپان کے شمال مشرقی ساحل سے 900 کلومیٹر کی دوری سے جمعرات کو مدد کا اشارہ دیا تھا، اور کہا تھا کہ اس کی کشتی میں سوراخ ہو گیا ہے جس سے پانی اندر رس رہا ہے۔

کوسٹ گارڈ کا ایک اور جہاز چارلی مارٹیل کو بچانے کے لیے گیا ہوا ہے، جو ایک الگ انفرادی مہم پر نکلا ہوا تھا لیکن اسی طوفان کا شکار ہو گیا۔ مارٹیل کی کشتی تک ہفتے کو کوسٹ گارڈ کا جہاز پہنچنے کی توقع تھی۔

کوسٹ گارڈ نے کہا کہ اوٹین (اول الذکر خاتون مہم جو) کی کشتی مارٹیل سے زیادہ قریب تھی، لیکن مارٹیل کی طرح وہ بھی ہفتے سے قبل ساحل پر نہیں پہنچ سکے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.