چیبا میں 7 سالہ بچے پر گاڑی چڑھا کر مار دینے والا ڈرائیور زیر حراست

چیبا: ساکورا، صوبہ چیبا کی پولیس نے جمعے کو ایک 70 سالہ آدمی کو حراست میں لیا جب اس نے کار چلاتے ہوئے ایک سات سالہ بچے پر چڑھا دی اور اسے مار ڈالا۔

پولیس کے مطابق، کائی ایموتو نامی بچہ جمعرات کو سہ پہر تین بجے کے قریب ایلیمنٹری اسکول سے اکیلا گھر واپس جا رہا تھا، جب اسے ایک کار نے ٹکر مار دی۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں چھ گھنٹے بعد اپنے زخموں کے ہاتھوں زندگی ہار گیا۔

گاڑی کے ڈرائیور ایساؤ اُسامی پر ڈرائیونگ میں غفلت اور اس کے نتیجے میں زخمی ہونے و جان جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ لڑکا اچانک گلی کی ایک جانب سے ظاہر ہوا اور بھاگتا ہوا اس کی کار کے راستے میں آ گیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.