ٹوکیو: دو مقبول کورین پاپ گروپس “2 پی ایم” اور “2 اے ایم” نے ایک گروپ بنا لیا ہے جسے “ون ڈے” کا نام دیا گیا ہے۔ اس انضمام کی کہانی ایک ڈاکیومنٹری “بی آنڈ دی ون ڈے (ون ڈے سے پرے): 2 پی ایم اور 2 اے ایم کی کہانی” میں بیان کی گئی ہے جس کی ہدایتکاری جاپان کے شوئچی اومیچی نے دی ہے۔
دونوں گروپس اور ہدایتکار اومیچی نے جاپان میں ڈاکیومنٹری کے اجراء کی تقریب جو جمعرات کی رات ٹوکیو میں منعقد ہوئی، میں شرکت کی۔
جنوبی کوریائی اسٹارز سیئولونگ اور جِنوون جن کا تعلق “2 اے ایم” سے تھا اور چاسونگ، جونہُو، نِچ کھُن اور ووُ یونگ جن کا تعلق “2 پی ایم” سے تھا، نے اس فلم کے لیے ایک خصوصی گانا بھی گایا ہے جس میں ان کی انفرادی کہانیاں بیان کی گئی ہیں اور جاپان میں ان کے پچھلے سال کے ٹور کی بیک اسٹیج فوٹیج شامل ہے۔