پولیس نے اوم بھگوڑے کی تلاش کے لیے 5000 افسر متحرک کر دئیے

ٹوکیو: اوم شرینکیو قیامتی فرقے کے ٹوکیو سب وے میں 17 سال قبل ہونے والے اعصابی گیس کے جان لیوا حملے کے مشتبہ اور اس فرقے کے آخری مفرور رکن کی تلاش کے لیے جمعہ کے روز ہزاروں پولیس افسران کو متحرک کیا گیا۔

قریباً 5000 ہزار کے قریب افسران مفرور کاتسویا تاکاہاشی کی تازہ ترین تصاویر تقسیم کرنے اور ٹرانسپورٹ کے مراکز پر نظر رکھنے کے لیے پورے ٹوکیو کے علاقے میں پھیل گئے تاکہ اسے دارالحکومت سے فرار ہونے سے روکا جا سکے۔

54 سالہ تاکاہاشی اس حملے میں کردار ادا کرنے والے مطلوب ترین ملزمان میں سے آخری ہے جس میں 13 لوگ ہلاک ہوئے اور 6,000 سے زائد زخمی ہوئے۔

عرصہ دراز سے جاری تلاش میں 31 دسمبر کو کچھ پیش رفت ہوئی تھی جب ایک کلیدی مفرور نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس کے بعد صورتحال ایک اور مشتبہ ناؤکو کیکوچی کی گرفتاری کی جانب لے گئی، جس کے بعد اب تاکاہاشی ہی بچا ہے۔

پولیس نے ایک سیکیورٹی کیمرہ کی تصاویر جاری کی تھیں جن میں کیکیوچی کی گرفتاری کے کچھ ہی دیر بعد تاکاہاشی ایک کریڈٹ کارڈ سے پیسے نکلوا رہا تھا، اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ کاواساکی کے علاقے میں فرضی نام سے چھپا ہوا ہے۔

اوم فرقے کے 200 سے زائد اراکین کو گیس حملے اور درجنوں دوسرے جرائم میں سزا سنائی جا چکی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.