ووڈ فورڈ اولمپس کے ساتھ تصفیے کے بدلے 1.2 ارب ین وصول کریں گے

ٹوکیو: سابقہ اولمپس چیف ایگزیکٹو مائیکل ووڈ فورڈ جاپانی کیمرہ اور طبی سامان ساز کمپنی کے ساتھ اپنی برخاستگی پر ہونے والے تصفیے میں بطور ہرجانہ 10 ملین پاؤنڈ (1.2 ارب ین، 15.4 ملین ڈالر) وصول کریں گے۔ اولمپس نے بورڈ کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد جمعے کو اس رقم کا انکشاف کیا۔ “یہ ایک حیرت انگیز مصنوعات اور افراد پر مشتمل ایک حیرت انگیز کمپنی ہے اور اس کے سامنے ایک روشن مستقبل ہے”۔

اولمپس کا یہ امیج ووڈ فورڈ کی جانب سے وسل بلوئنگ کے بعد بری طرح مسخ ہوا تھا۔

اولمپس کے تین سابقہ عہدیداران، جن میں کمپنی کا سابق چئیرمین بھی شامل ہے، کو اس سال کھاتہ داری کے اس غبن پر پردہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کے شبہ میں حراست میں لیا گیا تھا۔ کمپنی نے بذات خود بھی تفتیش کی ہے اور کچھ عہدیداران پر نقصانات کی وجہ سے مقدمہ کر رہی ہے۔

ووڈ فورڈ، جو بڑی جاپانی کمپنیوں کی قیادت کرنے والے نایاب غیر ملکیوں اور اولمپس کے غیر ملکی عہدیداران میں سے اولین تھے، نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کیمرہ اور طبی سامان ساز کمپنی میں واپسی کی تمام امیدوں کو ترک کر دیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.