ایباراکی کے گھر میں آتش زنی سے دو ہلاک

ایباراکی: پولیس نے کہا کہ باندو، صوبہ ایباراکی میں پیر کی صبح آتش زنی سے تباہ ہو جانے والے گھر کے ملبے سے دو لاشوں کی باقیات برآمد ہوئیں۔

ہنگامی خدمات والوں نے اتوار کو رات ساڑھے دس بجے کے قریب ایک پڑوسی کی کال وصول کی تھی جس میں کہا گیا کہ اس کے قریب ہی واقع 47 سالہ ہیدیکی اینساکی کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ فائر فائٹرز نے آگ کو حتمی طور پر بجھانے سے قبل دو گھنٹے کی جد و جہد کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 195 مربع میٹر پر مشتمل بنگلہ آتش زنی میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور اس میں سے دو لاشوں کی باقیات ملی ہیں۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ اینساکی کے باپ اور بڑے بھائی کی لاشیں ہو سکتی ہیں، جو اس وقت گھر میں موجود تھے۔

پولیس کے مطاق، اینساکی اپنے گھر پر آگ لگنے کے بارے میں اس وقت آگاہ ہوا جب وہ اپنی زمین پر ایک ذیلی عمارت کے باہر کچھ پڑوسیوں کے ساتھ باربی کیو پارٹی کی میزبانی سے فارغ ہوا تھا۔ پولیس اس وقت شعلے بھڑکنے کی وجوہات کا پتا چلانے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.