سائیکلوں پر نمبر پلیٹ لگانے کے مطالبات

ٹوکیو: سائیکل سواروں کے ذریعے ہونے والے حادثات میں کمی اور ان کا رویہ بہتر بنانے کے لیے اقدامات تجویز کرنے کے لیے قائم شدہ ٹوکیو میٹرو پولیٹن حکومت کے ایک تحقیقی گروپ نے سفارش کی ہے کہ سائیکلوں پر نمبر پلیٹیں لگائی جائیں۔

ٹریفک سیفٹی اور تعلیم سے متعلق ماہرین پر مشتمل اس گروپ نے کہا کہ سائیکلوں پر نمبر پلیٹ لگانے سے سائیکل سوار مزید ذمہ دار ہوں گے اور اس سے بے یار و مددگار چھوڑی جانے والی سائیکلوں کی تعداد میں کمی ہو گی۔

میٹرو پولیٹن حکومت کا کہنا ہے کہ بے یار و مددگار پڑی سائیکلوں کو ٹھکانے لگانا شہر کے لیے مہنگا کام ہے۔ ٹوکیو سائیکل سواروں کے لیے خصوصی رنگوں کے کوڈز والی لین متعارف کروانے کا سوچ رہا ہے۔

نیشنل پولیس ایجنسی فٹ پاتھوں پر سائیکل چلانے والوں کے لیے قوانین سخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تا کہ سائیکل سوار اور پیدل چلنے والوں کے مابین ٹکراؤ کے واقعات کم کیے جا سکیں۔

پولیس کے مطابق، حالیہ سالوں میں ٹکراؤ کے واقعات کی مستقل بڑھتی ہوئی شرح نے انہیں مجبور کیا ہے کہ سائیکل سواروں کے لیے سائیکل چلانے کی جگہ پر پابندیاں لگائی جائیں۔

پولیس باحفاظت سواری کی آگاہی کے لیے منصوبے متعارف کروانے کی امید بھی کر رہی ہے تا کہ پی کر سائیکل چلانے والوں کی تعداد کم ہو اور بالاخر مصروف شاہراہوں پر سائیکل سواروں کے لیے الگ لین قائم کی جا سکے۔

تحقیقی گروپ کی تمام تر تجاویز ستمبر میں ٹوکیو میٹروپولیٹن حکومت کے ہاں زیر بحث لائی جائیں گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.