سُوکیا کے تدارکی اقدامات سے ڈکیتیوں میں کمی ہوئی ہے، پولیس

ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ فاسٹ فوڈ چین سُوکیا کے اسٹوروں پر ڈکیتیوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

این پی اے کے مطابق، سُوکیا اسٹورز 2011 میں ڈکیتیوں کا نشانہ بنے رہے، جب پچھلے سال جنوری سے مئی کے دوران اس کی شاخوں پر 38 کیس رپورٹ کیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کے مقابلے میں رواں سال کے اسی دورانیے میں سُوکیا اسٹورز نے صرف 14 ڈکیتیوں کی اطلاع دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بہتریاں سُوکیا چین کے آپریٹر زینشو کی جانب سے انسدادی اقدامات کی وجہ سے ہوئی ہیں، جن میں رات کی شفٹ کے لیے زیادہ عملہ، اور اسٹورز پر بے تار ہنگامی بٹنوں کی تنصیب شامل ہے۔

پچھلے اکتوبر میں این پی اے نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ سُوکیا اس لیے چوروں کا نشانہ بنا ہے چونکہ ریستورانوں میں رات کو عموماً ایک ہی کارکن ڈیوٹی پر ہوتا ہے اور زیادہ تر اسٹورز میں رقم کا غلہ بیرونی راستے کے قریب ہی رکھا جاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.