لیڈی گاگا کو نیوزی لینڈ کے کنسرٹ کے دوران چوٹ لگ گئی

ولنگٹن: پیر کی اطلاعات کے مطابق، پاپ میوزک کی دیوی لیڈی گاگا کو نیوزی لینڈ میں اپنے آخری کنسرٹ کے دوران اس وقت چوٹ لگ گئی جب ایک رقاص نے غلطی سے دھاتی کھمبا اس کے سر پر دے مارا۔

امریکی فنکارہ آک لینڈ کے ویکٹر ایرینا میں ہفتے کی رات اپنا “جوڈاز” پرفارم کر رہی تھی جب اس حادثے کی وجہ سے اسے تارے نظر آ گئے۔

حادثے کی فوٹیج سے پتا چلا کہ وہ اپنے سر پر کھبا گرنے کی وجہ سے ہلکا سا لڑکھڑا گئی اور پھر اپنے آپ کو سنبھالتی ہوئی پھر سے کنسرٹ میں مصروف ہو گئی۔

اس نے اپنے پرستاروں کو بتایا، “میں معذرت خواہ ہوں، تاہم پُریقین نہیں کہ آپ نے توجہ دی یا نہیں، اس سے قبل میرے سر پر چوٹ لگ گئی ہے اور میرا خیال ہے کہ خون نکل آیا ہے،”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.