ایپل نے گوگل میپس کو آئی فون سے نکال باہر کیا، فیس بک شامل

سان فرانسسکو: ایپل گوگل کی اہم ایپلی کیشنز کو آئی فون سے نکال پر کر رہا ہے،جبکہ گوگل کے سوشل نیٹ ورک کی بجائے فیس بک کے ساتھ یاری بڑھا رہا ہے، جس کا مقصد فون کی مارکیٹ میں ایک تلخ حریف سے فاصلہ پیدا کرنا ہے۔

گوگل میپس کی ایپلی کیشن 2007 سے آئی فون پر موجود ہے جب ایپل نے اس کا سب سے پہلا ورژن جاری کیا تھا۔ یہ پہلے ہی مائیکرو سافٹ کے حریف سافٹویر ونڈوز کا فیچر ہے۔

ہارڈ وئیر کی جانب ایپل نے انتہائی زیادہ ریزولوشن والے “ریٹینا” ڈسپلے والا لیپ ٹاپ متعارف کروایا ہے، جس سے اسکرین شارپ نیس کا نیا معیار متعارف ہوا ہے۔

ایپل کے ایگزیکٹو فِل شِلر نے کہا کہ نیا میک بُک پرو 15 انچ اسکرین کا حامل ہو گا اور اس کی ریزولوشن پرانے ماڈلوں کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہو گی۔

ایپل پہلے ہی “ریٹینا” ڈسپلے -جس کے انفرادی پکسل اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ ننگی آنکھ سے دیکھے ہی نہیں جا سکتے- اپنے تازہ ترین آئی فونز اور آئی پیڈز میں استعمال کر رہا ہے۔

فونز اور ٹیبلٹس پر ریٹینا ڈسپلے ایک معیاری خصوصیت ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.