ٹوکیو: چین کے ساتھ کئی ایک غیر آباد جزائر کے تنازعے پر سخت موقف کی حمایت کرنے والے جاپانی قانون سازوں نے پیر کو کہا کہ ملک کو ماہرین کی ایک ٹیم کو ان جزائر کا دورہ کرنے کی اجازت دینی چاہئیے تاکہ وہاں ترقیاتی کاموں اور ماحولیاتی معاملات کا جائزہ لیا جا سکے۔
یہ تجویز کچھ با اثر جاپانیوں کی جانب سے تازہ ترین اقدام ہے جس کا مقصد ان جزائر پر اپنے ملک کےدعوے کو آگے بڑھانا ہے، جنہیں جاپانی میں سین کاکو اور چینی میں دیاؤ یو کہا جاتا ہے۔
یہ تجویز نصف درجن قانون سازوں کی جانب سے ان جزائر کے قریبی پانیوں میں “مچھلیاں پکڑنے” کے غیر سرکاری ٹرپ کے ایک روز بعد زیر بحث آئی ہے۔ چین دعوی کرتا ہے کہ یہ جزائر اس کے اقتدار اعلی کا ایک حصہ ہیں۔ تائیوان بھی ان جزائر پر دعوی کرتا ہے۔
“ہمیں ان جزائر پر ترقیاتی کاموں اور لوگوں کو وہاں آباد کرنے کے امکان کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،” ایک قدامت پرست قانون ساز تارو کیمورا نے سماعت کو بتایا۔
اگرچہ اشی ہارا پارلیمان کے رکن نہیں نہیں، لیکن وہ قومی طور پر جانی پہچانی شخصیت ہیں اور بڑھتی ہوئی تعداد میں قانون ساز ان کے موقف سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، جو اس معاملے پر فکر مند ہیں کی چین نے حالیہ برسوں میں مشرقی اور جنوبی بحر چین میں اپنے علاقائی دعوؤں کو مزید تقویت بخشی ہے۔