ٹوکیو: منگل کو ایک عدالت نے فیصلہ کیا کہ جاپان کے سب سے بڑے یاکوزا گروپ کے نمبر دو باس کو استحصال باِلجبر کے مقدمے میں ڈیڑھ ارب ین کی ضمانت پر رہا کیا جائے گا۔
عدالت کے ترجمان نے کہا کہ 64 کیوشی تاکایاما، جو منظم جرائم کے سنڈیکیٹ یاماگوچی گومی کا نمبر دو باس ہے، جیل میں ہے اور اس پر 2005 اور 2006 کے دوران ایک کنسٹرکٹر سے 40 ملین ین ہتھیانے (بھتہ وصول کرنے) کا الزام ہے، جبکہ اس نے کیوتو کے ڈسٹرکٹ کورٹ میں اس الزام سے انکار کیا ہے۔
میڈیا کی اطلاعات بتاتی ہیں کہ تاکایاما خراب صحت کی وجہ سے ہسپتال میں ہے۔
اطالوی مافیا یا چینی تِگڈموں کی طرح یاکوزا جوئے، منشیات اور عصمت فروشی سے لے کر سخت شرائط پر قرضہ دینے، حفاظتی گروہ مہیا کرنے، وائٹ کالر جرائم اور کمپنیوں کی آڑ میں کاروبار کرنے جیسی سرگرمیوں میں ملوث رہتے ہیں۔
تاریخی طور پر ان گینگز، جو غیر قانونی نہیں ہیں، کو حکام نے برداشت کیا ہے، اگرچہ ان کی قابل اعتراض سرگرمیوں کی وجہ سے کبھی کبھار ان پر گرفت سخت بھی کی جاتی ہے۔