ٹوکیو: این ٹی ٹی ڈوکومو نے جمعرات کو کہا کہ اس کی ایکسٹرا ہائی اسپیڈ ایل ٹی ای سروس ایکس آئی کے وصول کاروں کی تعداد 8 جون کو 3 ملین کا ہندسہ عبور کر گئی۔ یہ سروس 75 میگا بٹس فی سیکنڈ تک کی زیادہ سے زیادہ ڈؤنلوڈ سپیڈ مہیا کرتی ہے۔
کروسی یا ایکس آئی 24 دسمبر 2010 کو جاری کی گئی تھی اور ایک سال بعد 25 دسمبر 2011 کو اس نے ایک ملین وصول کاروں کی حد پار کی۔ وصول کاریوں کی تعداد، جو نومبر 2011 میں کروسی سے ہم آہنگ اسمارٹ فونز متعارف کروائے جانے اور معروف مارکیٹنگ مہمات کے بعد بڑھنا شروع ہو گئی تھی، نے حال ہی میں 3 ملین کی حد عبورکر لی۔
ڈوکومو نے کہا کہ وہ کروسی سے ہم آہنگ اسمارٹ فونز، موبائل وائی فائی راؤٹرز اور دوسرے آلات کے ساتھ ساتھ مفید خدمات جیسا کہ کروسی ٹاک 24، جو کروسی سے ہم آہنگ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے ڈوکومو صارفین کو 24 گھنٹے مفت وائس کالز کی سہولت مہیا کرتی ہے، جیسی خدمات کے ذریعے صارفین کے اطمینان میں اضافہ کرتا رہے گا۔