شہزادہ تومو ہیتو کی ماتمی تقریب میں 700 افراد کی شرکت

ٹوکیو: شہنشاہ اکی ہیتو کے کزن شہزادہ تومو ہیتو، جو 66 سال کی عمر میں کینسر سے وفات پا گئے تھے، کی ماتمی تقریب جمعرات کو منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں وزیر اعظم یوشیکو نودا اور قریباً 700 کے قریب دیگر افراد نے شرکت کی۔
تومو ہیتو، جو پچھلے ہفتے فوت ہوئے، کرائسین تھیمم تخت کے امیدواروں میں چھٹے نمبر پر تھے۔ انہیں “داڑھی والا شہزادہ” کہا جاتا تھا اور وہ معذور لوگوں کے لیے ویلفیئر پروگراموں کی حمایت کے حوالے سے مشہور تھے۔

انہیں شاہی خاندان کے سب سے زیادہ بڑبولے اراکین میں سے ایک بھی گردانا جاتا تھا۔ 2005 میں انہوں نے جاپان میں یہ کہہ کر ہلچل پیدا کر دی تھی کہ جاپان کو کسی خاتون کو تخت پر بٹھانے سے قبل تمام حل آزما لینے چاہئیں۔

شاہی روایت کے مطابق شہنشاہ اور ملکہ نے ماتمی تقریب میں شرکت نہیں کی۔

 

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.