ٹوکیو: ایک نیپالی شخص، جسے 1997 سے ایک جاپانی خاتون کے قتل کے الزام میں قید بھگتنے کے بعد پچھلی جمعرات کو دوبارہ سماعت کا حق دیا گیا ہے، جمعہ کی سہ پہر جاپان چھوڑ دے گا۔
ٹوکیو ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد 45 سالہ پرساد مینالی ٹوکیو ریجنل امیگرریشن بیورو کے یوکوہاما مرکز میں رہا ہے۔
اس نے جمعرات کو نیپالی سفارتخانے کی جانب سے پاسپورٹ وصول کیا اور اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ جاپان چھوڑ دے گا، جو پچھلے ہفتے جاپان آئیں تھیں۔
مینالی نے پہلے ہی 15 سال کی جیل کاٹ لی ہے، جس پر مارچ 1997 میں ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) کی ایک 39 سالہ ملازم کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ امیگریشن حکام نے کہا کہ اس ہفتے کے شروع میں ڈی پورٹ کرنے کے احکامات وصول ہوئے چونکہ مینالی جرم کے ارتکاب کے وقت جاپان میں غیر قانونی طور پر رہ رہا تھا اور اس کے ویزا کی میعاد ختم ہو چکی تھی۔
پچھلے ہفتے دوبارہ سماعت کی اجازت دیتے ہوئے عدالت نے کہا تھا کہ مینالی کو کاروائی کے دوران جاپان میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔