ٹوکیو: حکومت نے جمعرات کو ایک مہم کا اعلان کیا جس کا مقصد 2020 تک چمکیلی (ٹنگسٹن کوائل والے پرانے سو واٹ اور ساٹھ واٹ کے بلب) اور فلوریسنٹ روشنیوں کی بجائے ایل ای ڈی بلبوں پر شیڈیول کے مطابق منتقلی کے لیے حمایت پیدا کرنا ہے۔
یہ مہم، جس کی قیادت وزیر ماحولیات کر رہے ہیں، عوام میں شعور پیدا کرنے کے لیے شروع کی گئی ہے کہ ایل ای ڈی روشنیاں چمکیلی یا فلوریسنٹ روشنیوں کی نسبت توانائی کی زیادہ بچت کرتی ہیں جس سے ملک کے بڑے ایٹمی بجلی گھروں کی بندش سے پیدا ہونے والی بجلی کی کمی پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
سینئر نائب وزیر ماحولیات کاتسوہیکو یوکومِتسو بدھ کو ٹوکیو میں ایک تقریب کے موقع پر مینوفیکچررز سے ملے، ان سے اس منتقلی پر بات چیت کی اور اس منتقلی کو آسان بنانے کے لیے انڈسٹری کے تعاون کی درخواست کی۔
“میں چاہوں گا کہ روشنیاں تیار کرنے والی صنعت پورے ملک میں اعلی معیار کی ایل ای ڈی روشنیاں بروقت تیار اور مہیا کر کے یہ تبدیلی لانے میں ہماری مدد کرے،” یوکو مِتسو نے کہا۔
درحقیقت انڈسٹری لیڈروں کی جانب سے اس سال چمکیلے بلبوں کی پیداوار بند کرنے پر اتفاق کیا جا چکا ہے۔