بینکاک: تھائی امیگریشن پولیس نے جمعے کو کہ انہوں نے ایک آدمی کو حراست میں لیا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ جاپان کے سب سے بڑے یاکوزا نیٹ ورک کا رکن ہے، اور جس پر وہاں ایک کمپنی سے 1.6 ملین ڈالر خرد برد کرنے کا الزام ہے۔
پولیس کرنل چارٹچائی ائیم سینگ نے کہا کہ پولیس نے جاپانی سفارتخانے سے مخبری ملنے کے بعد، اُشیو سوگاوارا کو جمعرات کو بینکاک کے ایک گیسٹ ہاؤس میں پایا۔
جاپانی پولیس نے 2010 میں ایک جاپانی کمپنی سے مبینہ طور پر پراکسی کے ذریعے پیسے ہتھیانے کے جرم میں سوگاوارا اور تین دوسرے گینک ممبروں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ اس فراڈ کا تخمینہ 130 ملین ین (1.6 ملین ڈالر) لگایا گیا تھا۔
چارٹچائی نے کہا کہ سوگاوارا یاماگوچی گومی کا ایک رکن ہے، جو جاپان کی سب سے بڑی مجرم تنظیموں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوگاوارا آٹھ ماہ پہلے بھاگ کر تھائی لینڈ آیا تھا اور اسے جاپان ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔