واکایاما کے کالج میں 17 سالہ لڑکی ساتھی کو چاقو گھائل کرنے پر زیر حراست

واکایاما: کویاچو، صوبہ واکایاما میں ایک یونیورسٹی کے جِم میں ایک لڑکی کو پیر کی سہ پہر حراست میں لیا گیا جب اس نے مبینہ طور پر اپنی ہم جماعت کو چاقو کا وار کر کے زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ کویاسان یونیورسٹی میں دوپہر دو بجے کے قریب پیش آیا۔ دونوں لڑکیاں والی بال کی کلاس کے بعد جِم کی صفائی کر رہی تھیں جب ایک گواہ نے انہیں بحث و تکرار کرتے ہوئے سنا۔ پولیس نے کہا کہ مشتبہ لڑکی نے اس کے بعد اپنی ہم جماعت کی پشت پر چاقو گھونپ دیا، جس سے اس کا پھیپھڑا زخمی ہو گیا۔

نشانہ بننے والی لڑکی کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اب وہ نازک لیکن مستحکم حالت میں ہے۔ پولیس نے کہا کہ مشتبہ لڑکی نے اس حملے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی۔ اس نے پولیس کو کہا کہ اس کی جیب میں چاقو موجود تھا۔

اسکول کے اہلکاروں نے کہا کہ دونوں لڑکیاں سنجیدہ اور متین قسم کی طالبات تھیں اور وہ ان دونوں کے مابین کسی بھی قسم کے مسئلے سے آگاہ نہیں تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.