نیو یارک: آئی فون اور اینڈرائڈ فونز کے خلاف منڈی میں جگہ بنانے کے لیے جد و جہد کرتی ہوئی مائیکروسافٹ کارپوریشن اپنے فون سافٹویر کو ڈرامائی اپڈیٹ دینے کا سوچ رہی ہے، لیکن یہ اپڈیٹ موجودہ ونڈوز فونز پر دستیاب نہیں ہو گی۔
مائیکروسافٹ نے سان فرانسسکو میں پریزنٹیشن کے موقع پر کہا کہ نیا سافٹویر ‘ونڈوز فون 8’ آئندہ خزاں میں نئے فونز پر دستیاب ہو گا۔ یہ سافٹویر ونڈوز فونز کو کمپنی کے ونڈوز 8 سافٹویر چلانے والے پی سی اور ٹیبلٹ کمپیوٹروں کے قریب تر لے آئے گا۔ یہ سافٹویر بھی اسی سال کے آخر میں جاری کیا جانا طے ہے۔
اپنی پلان شدہ سافٹویر اپڈیٹس اور اس ہفتے ‘سرفیس’ ٹیبلٹ کمپیوٹر کے تعارف کے ذریعے مائیکروسافٹ تیزی سے اہم ہوتی موبائل مارکیٹ میں اپنا بڑا کردار برقرار رکھنے کے لیے ڈرامائی اقدامات اٹھا رہا ہے۔