ٹوکیو (اے ایف پی): جمعے کو دن کے اختتام کے وقت 20,000 کے قریب لوگ وزیر اعظم یوشیکو نودا کی ٹوکیو میں رہائشگاہ کے باہر اکٹھے ہو گئے اور دو ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ چلانے کے ان کے فیصلے پر احتجاج کیا۔
“ری اسٹارٹ کو ناں”، مظاہرین چلا رہے تھے جن کی قیادت تفتیشی صحافی ساتوشی کاماتا اور نوبل پرائز جیتنے والے مصنف کینزابورو اوئی کر رہے تھے، جنہوں نے اینٹی نیوکلیئر پٹیشن شروع کی ہے جس پر 75 لاکھ سے زائد لوگوں کے دستخط ہو چکے ہیں۔
پچھلے ہفتے کو نودا نے پچھلے سال کے فوکوشیما پگھلاؤ کے بعد ٹیکنالوجی پر عوامی عدم اعتماد کے باوجود مغربی جاپان میں اوئی پلانٹ کے دو ری ایکٹروں کو دوبارہ چلانے کی تیاریاں کرنے کے لیے گرین سگنل دیا تھا۔
جاپان مئی کے بعد کسی قسم کی ایٹمی توانائی کے بغیر ہے جب اس کے 50 ری ایکٹروں میں سے آخری بھی بند ہو گیا۔