کیوتو کے قدیم مقبرے سے رومن زیور برآمد

ٹوکیو: محققین نے جمعے کو کہا کہ جاپان کے ایک قدیم مقبرے سے شیشے کا زیور دریافت ہوا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ رومن کاریگروں کا بنایا ہوا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شاید رومی سلطنت کا اثر ایشیا کے اس کنارے تک بھی پہنچا تھا۔

نارا نیشنل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فار کلچرل پراپرٹیز نے کہا کہ آزمائشوں سے انکشاف ہوا ہے کہ کیوتو کے نزدیک ناگاؤکا میں پانچویں صدی کے “اتسوکوشی” کے تدفینی ٹیلے سے برآمد ہونے والے شیشے کے تین موتی پہلی سے چوتھی صدی عیسوی کے دوران کہیں بنائے گئے تھے۔

یہ انکشاف بھی ہوا کہ ہلکے پیلے رنگ کے یہ موتی نیٹرون سے بنے ہیں، جو رومی سلطنت میں کاریگر شیشے کو پگھلانے میں استعمال کرتے تھے۔ یہ سلطنت 27 قبل مسیح میں رومی جمہوریہ کے طور پر کامیاب ہوئی اور بالآخر 1453 میں قسطنطنیہ کے سقوط کے بعد اس کا اختتام ہو گیا۔

انسٹیٹیوٹ کے ایک محقق تومومی تامورا نے کہا، “یہ جاپان میں پائی جانے والی قدیم ترین کثیر تہوں والی مصنوعات میں سے ایک ہیں، اور بہت نایاب لوازمات ہیں اور خیال ہے کہ یہ رومی سلطنت میں تیار کر کے جاپان بھیجی گئیں”۔

1 comment for “کیوتو کے قدیم مقبرے سے رومن زیور برآمد

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.