ملازم نے 109 ملین ین کے ہیروں کی جگہ مصنوعی قلمیں رکھ کر ہیرے چرا لیے

ٹوکیو: پولیس نے جمعے کو کہاکہ انہوں نے عروسی ہیروں کے تاجر کے سابقہ عہدیدار کو حراست میں لیا جس پر 100 ملین ین سے زائد مالیت کے ہیرے چرانے کا الزام ہے۔

پولیس کے مطابق، 39 سالہ ہیروشی امیمیا سیما جیولرز کی گِنزا برانچ پر کام کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امیمیا نے 74 ہیرے، جو ایک سیف میں ذخیرہ کیے گئے تھے، چرانے اور انہیں گروی رکھنے والی دوکان پر فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ ہیروں کی مجموعی مالیت 109 ملین ین تھی۔

پولیس نے کہا کہ پکڑے جانے سے بچنے کے لیے امیمیا نے ہیروں کو شیشے کی مصنوعی قلموں سے بدل دیا تھا۔ تاہم، اس کا داؤ اس وقت پکڑا گیا جب جمعرات کو ایک اور ملازم نے حاضر مال چیک کرنے کے لیے سیف کھولا۔

پوچھ گچھ کے دوران امیمیا نے کہا کہ اس نے گھوڑوں اور دوسرے چیزوں پر جوئے میں پیسے اڑا دئیے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.