ہیوگو: جاپان میں منعقد ہونے والا “اے ہالّایو” یا “کورین ویو” نامی پاپ کنسرٹ منتظم کمپنی کے دیوالیہ ہونے کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔
اس ایونٹ، جسے اس سے قبل 30 جون اور 1 جولائی کو صوبہ ہیوگو کے تاجیما ڈوم میں منعقد کروایا جانا تھا، میں کارا، رین بو اور چوشی سنگ کو شرکت کرنا تھی۔ تاہم، اب یہ ایونٹ منتظم کمپنی انفینٹی جاپان کی جانب سے دیوالیہ پن کی درخواست جمع کروائے جانے کے بعد منسوخ کر دیا گیا ہے۔
قرض کی اطلاعات فراہم کرنے والی ایجنسی ٹوکیو شوکو ریسرچ کا اندازہ ہے کہ انفینٹی جاپان کا قرضہ دسیوں ملین ین تک پہنچ سکتا ہے۔ ٹکٹوں کی کم فروخت کی افواہیں بھی جاپانی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔
پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں کارا اور رین بو کی مینجر کمپنی ڈی ایس پی میڈیا نے کہا: “ہمیں جاپانی میڈیا میں یہ اعلان دیکھ کر حیرت ہوئی ہے۔ ہمیں متعلقہ کمپنی سے ابھی تک کوئی باضابطہ تصدیق موصول نہیں ہوئی۔ ہمیں لگتا ہے کہ سب سے زیادہ تکلیف پرستاروں کو ہوئی ہے اور ہم ہر کسی سے معذرت خواہ ہیں جسے اس منسوخی پر تکلیف پہنچی۔”