اوکایاما: پولیس نے پیر کو کہا کہ دو بچے اتوار کو اوکایاما میں اپنے گھر کے قریب ایک آبپاشی کی نہر میں گر کر ہلاک ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 3 سالہ یوہی تاکیوچی اور 4 سالہ ناؤکی تودا شام پانچ بجے کے قریب نہر کے پاس کھیل رہے تھے۔ خیال ہے کہ اس وقت نہر کا پانی شدید بارشوں کی وجہ سے ایک میٹر سے زیادہ اونچا ہو گیا تھا۔
یوہی کی ماں ادھر اُدھر تلاش کرنے کے لیے گھر سے باہر گئی اور انہیں پانی میں پڑا ہوا پا کر کھینچ کر باہر نکالا۔ انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ناؤکی کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ یوہی پیر کی رات ایک بجے تک بے ہوش رہا، جس کے بعد اسے بھی مردہ قرار دے دیا گیا۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہےکہ ایک میٹر گہری نہر کے ساتھ حفاظتی جنگلہ لگا ہوا تھا، تاہم اس میں 40 سینٹی میٹر کا خلا تھا جہاں سے قیاساً دونوں لڑکے اندر داخل ہوئے۔