فوکوشیما کے قریب سے پکڑی گئی سمندری غذا آفت کے بعد پہلی بار فروخت کے لیے پیش

سوما: 11 مارچ کی آفت کے بعد فوکوشیما صوبے کے ساحل کے نزدیک سے پکڑی گئی سمندری غذا پہلی بار پیر کو سپر مارکیٹوں میں فروخت کے لیے بھیج دی گئی۔

انڈسٹری کے ایک ترجمان نے کہا کہ اسکوئڈ اور شیل فش کو سیزیم کے لیے جانچنے کے بعد اس ہفتے سوما میں فروخت کیا جائے گا۔ چھ ٹرالروں پر مشتمل ایک بیڑے نے 20 جون کو بندرگاہ چھوڑی تھی اور 500 کلوگرام اسکوئڈ اور شیل فش کے ساتھ واپس آیا۔

صحت سے متعلق صوبائی اہلکاروں نے کہا کہ جب تک سمندری غذا حکومت کے حفاظتی معیارات پر پوری نہ اتری (50 بیکرل فی کلو گرام سے کم تابکار سیزیم کی مقدار) تب تک ایسی کسی چیز کو منڈی میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ سپر مارکیٹ آپریٹرز نے بھی کہا کہ انہوں نے مصنوعات کی آزادانہ طور پر جانچ کی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.