اے این اے، جے اے ایل عالمی راستوں پر دوران پرواز وائی فائی مہیا کریں گی

ٹوکیو: اے این ے نے پیر کو کہا کہ 2013 کے موسم گرما سے اس کی عالمی پروازوں پر وائی فائی دستیاب ہو گا۔ یہ خدمت ابتدائی طور پر اے این اے بی777-300ای آر اور بی767-300ای آر کے بیڑوں پر دستیاب ہو گی جو اے این اے کے عالمی نیٹ ورک پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آن ائیر وائی فائی سروس، آن آئیر انٹرنیٹ بالکل زمین پر کام کرنے والے وائی فائی ہاٹ سپاٹس کی طرح کام کرے گا۔

سینئر وائس پریزڈنٹ اور پراڈکٹس اینڈ سروسز اور انّوویشنز کے سی ایس تیتسوؤ فوکودا نے کہا: “یہ خدمت مسافروں کو دوران پرواز ایک نئے تجربے سے آشنا کرے گی، انہیں وہ لچک اور پسند کی صلاحیت عطا کرے گی جس کے وہ حقدار ہیں”۔ آن ائیر کے پاس بڑے پیمانے کے بیڑوں پر چلنے والے پروگرامز کو ہینڈل کرنے اور مختلف اقسام کے طیاروں میں ایک سے دوسرے سرے تک اتصال کی سہولت مہیا کرنے کا وسیع تر تجربہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.