کسے اوم مفروروں کی گرفتاری کا انعام ملنا چاہیے، پولیس فیصلہ کرنے کی کوشش میں

ٹوکیو: اطلاعات کے مطابق، پولیس والے یہ فیصلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ 1995 کے ٹوکیو سب وے اعصابی گیس کے حملوں کے آخری ملزمان تک لے جانے والی معلومات کے بدلے رکھے گئے 10 ملین ین کے انعام کو کس طرح تقسیم کریں۔

پولیس حکام اور ریٹائر شدہ تفتیش کاروں کے ایک گروپ نے کسی بھی فرد کے لیے 10 ملین ین کے دو انعامات رکھے تھے جو یہ بتاتا کہ ملک کے سب سے زیادہ مطلوب اشتہاری ملزمان کو کہاں ڈھونڈا جا سکتا ہے۔

مقامی میڈیا کی اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ دو لوگ 10 ملین ین کے انعام کی قطار میں ہیں، ان میں سے ایک نے پولیس کو دو دن قبل کال کر کے کہا تھا کہ کیفے پر ایک آدمی نظر آیا ہے جو تاکاہاشی کی طرح نظر آتا ہے، جبکہ دوسرا اس کیفے کا کوئی ملازم ہے۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس اور نیشنل پولیس ایجنسی نے انعامات کے معاملے پر فوری طور پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا، جو پولیس ایجنسی کی ایک کمیٹی اور ملک کے پولیس چیف کے جائزوں کے بعد تقسیم کیے جائیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.