ہاماؤکا ایٹمی بجلی گھر لمبے عرصے تک دوبارہ چلنے کا کوئی امکان نہیں، گورنر شیزوؤکا

شیزوؤکا: صوبے کے گورنر نے پیر کو کہا کہ شیزوؤکا صوبے میں واقع ہاماؤکا ایٹمی بجلی گھر کے مستقبل قریب میں دوبارہ چلنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

یہ عمر رسیدہ ایٹمی بجلی گھر ایک فالٹ لائن والے علاقے کے قریب واقع ہے جسے زلزلوں کے لیے خطرناک علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ ان پہلے ایٹمی پلانٹس میں سے ایک تھا، جن کو 11 مارچ کی آفت کے بعد بند کرنے کے احکامات دئیے گئے۔

پچھلے ستمبر میں پلانٹ آپریٹر چوبو الیکٹرک کو نے 18 میٹر اونچی سونامی مخالف سمندری دیوار بنانے کی تیاریاں شروع کیں تھیں۔

تاہم شیزوؤکا کے گورنر ہیتا کاواکاتسو نے صحافیوں کو بتایا کہ پلانٹ پر آفات سے بچاؤ کے نئے اقدامات ابھی بہت دور ہیں۔

چوبو الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سمندری دیوار اور دوسرے اضافی حفاظتی اقدامات پلانٹ کو 11 مارچ کے زلزلے کے بعد فوکوشیما ڈائچی پلانٹ کو تباہ کرنے والے سونامی جتنی طاقتور لہروں سے بچانے کے قابل ہوں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.