نِسان کے سی ای او گھوسن نے مالی سال 2011 میں 987 ملین ین کمائے

یوکوہاما: نسان کے چیف ایگزیکٹو کارلوس گھوسن نے کار ساز ادارے کی پچھلے سال کی آفات سے سریع بحالی کو نمایاں کیا جبکہ حصص داران نے کم ڈیویڈنڈز اور حصص کی کم قیمت پر سوالات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی 987 ملین ین (12 ملین ڈالر) کی تنخواہ، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 0.5 فیصد زیادہ ہے، گاڑیوں کی صنعت کے سی ای اوز کی 17.5 ملین ڈالر تنخواہ کے عالمی معیار کے حساب سے مناسب ہے۔

کسی حصص دار نے ان کی تنخواہ پر سوال نہیں اٹھایا، جس نے منگل کو حصص داران کے سالانہ اجلاس میں باآسانی منظوری حاصل کر لی۔

گھوسن نے حصص داران کو بتایا کہ نسان نے شمال مشرقی جاپان میں زلزلے و سونامی اور تھائی لینڈ میں سیلابوں سے بحالی حاصل کی ہے، جس نے پچھلے سال جاپانی کار ساز ادارے کو لگاتار ضربیں لگائیں تھیں۔ دوسرے جاپانی کار ساز اداروں کی طرح نسان بھی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں جیسا کہ انڈیا، انڈونیشیا اور روس میں بڑھوتری کی امید کر رہا ہے۔ مارچ کو ختم ہونے والی مالی سال میں اس کا فروخت کا ہدف 4.85 ملین گاڑیوں کی ریکارڈ تعداد تک پہنچا جو آفات کی وجہ سے پیداوار میں آنے والے تعطلوں کے باوجود غیر معمولی بحالی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.