نومورا کا سی اسی او اندرونی تفتیش میں رگڑا گیا، تاہم حصص داران نے پھر منتخب کر لیا

ٹوکیو: نومورا ہولڈنگز کا سی ای او کینی چی واتانابے بدھ کو حصص داران کی جانب سے جاپانی بروکر کے حصص کی قیمت میں کمی اور توقع سے زیادہ عرصہ تک چلنے والی اندرونی تفتیش سے نپٹنے کے معاملے پر تنقید کی زد میں آنے کے باوجود دوبارہ منتخب ہو گیا۔

59 سالہ سی ای او نے وسطی ٹوکیو کے ہوٹل اوکورا میں حصص داران کے سالانہ اجلاس عام کے موقع پر رکوع کے بل جھک کر معذرت کی اور انسائیڈر ٹریڈنگ اسکینڈل کے لیے اندرونی تفتیش کو منصوبے کے مطابق اس ماہ کے آخر تک مکمل کرنے کا وعدہ کیا۔

“یہ پتا چلا ہے کہ تین انسائیڈر ٹریڈنگ کیسوں میں خفیہ معلومات نومورا کی جانب سے لیک ہوئی ہیں،” واوتانابے نے مارچ کے آخر میں انسائیڈر ٹریڈنگ کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد پہلی بار عوامی طور پر سامنے آ کر بات چیت کرتے ہوئے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.