اوساکا: اوساکا میں شہری حکومت کے متنازع سروے، جس میں تمام شہری ملازمین پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ وہ خفیہ اور ظاہر ٹیٹوز کے بارے میں معلومات فراہم کریں، سے پتا چلا ہے کہ صوبے کے اسکولوں میں کام کرنے والے 10 لوگوں کے جسم پر ٹیٹوز پائے جاتے ہیں۔
اس سروے، جسے مئی میں اوساکا کے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے مئیر تورو ہاشیموتو نے کروایا تھا، کو قانون سازوں اور اساتذہ نے پورے صوبے میں تنقید کا نشانہ بنایا تھا، جہاں قریباً 180 اساتذہ اور دوسرے اسکول کارکنوں نے اس کا جواب دینے سے انکار کر دیا، اور کہا کہ یہ ان کے حقِ رازداری کو پامال کرتا ہے۔
ہاشیموتو، جنہوں نے سرکاری شعبے میں سے ٹیٹو ختم کرنے کی جنگ شروع کی تھی، نے کہا تھا کہ شہری حکومت ہر اس شہری ملازم کی ترقی اور سرفرازی روک دے گی جس نے سروے کا جواب نہ دیا کہ اس کے جسم پر ٹیٹوز ہیں یا نہیں۔
مقامی وکیلوں کے ایک گروہ نے ہاشیموتو سے کہا کہ وہ یہ تحقیق روک دیں، چونکہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔