اوئی کا نمبر 3 ری ایکٹر یکم جولائی سے چلنے کی توقع

ٹوکیو: کانسائی الیکٹرک پاور (کیپکو) کا کہنا ہے کہ صوبہ فوکوئی کے اوئی ایٹمی بجلی گھر کا نمبر 3 ایٹمی ری ایکٹر یکم جولائی سے دوبارہ فعال ہو جائے گا۔

نمبر 3 اور 4 ری ایکٹروں کو دوبارہ چلانے کا کام پچھلے ہفتے وزیر اعظم یوشیکو نودا کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد شروع ہوا، جو گرما میں بجلی کی کمی سے بچنے کے خواہشمند ہیں۔

کیپکو نے کہا کہ کارکن ایٹمی انشقاق کے عمل کو روکنے والے راڈز یکم جولائی کو رات گئے باہر نکال دیں گے۔ کیپکو نے کہا کہ اگر ہر چیز ٹھیک چلتی رہی تو ری ایکٹر متوقع طور پر 4 جولائی سے بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔

کیپکو کے مطابق، نمبر 4 ری ایکٹر 24 جولائی سے آپریشنل ہو جانے کی توقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.