ٹوکیو: تفتیش کاروں نے منگل کو کہا کہ پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ اپنے جنسی اعضاء پکا کر پانچ گاہکوں کو فروخت کرنے والے آدمی نے کوئی جرم کیا ہے یا نہیں۔
پولیس کی تفتیش اس وقت سامنے آئی جب سوگینامی وارڈ، جہاں یہ واقعہ پیش آیا، کے میئر نے کہا کہ اس واقعے میں فحش چیزوں کا نظارہ شامل تھا۔
ٹوکیو پولیس کے ایک ترجمان نے شکایت کی تصدیق کی، تاہم جاری تفتیش کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی مزید تفصیلات دینے سے انکار کیا۔
سوگیاما، جو 20 کے پیٹے میں ایک پینٹر ہے اور اپنے آپ کو “بے جنس” کہلوانا پسند کرتا ہے، فوری طور پر تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھا۔