ٹوکیو: ڈیمو کریٹک پارٹی آف جاپان کے سابقہ لیڈر اچیرو اوزاوا نے منگل کو کہا وہ دائت کے ایوان زیریں میں کنزمپشن ٹیکس دوگنا کرنے کی قانون سازی کے خلاف ووٹ دینے کے باوجود فی الحال ڈی پی جے میں ہی رہیں گے۔
وزیر اعظم یوشیکو نودا کا چہیتا بل پاس ہو گیا تھا، تاہم اوزاوا کی قیادت میں ایک قابل قدر باغی دھڑے نے پارٹی کے دو ٹکڑے کرنے کا خطرہ پیدا کر دیا تھا۔
اوزاوا اور ڈی پی جے کے 56 دیگر قانون سازوں نے بل کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ ووٹ سے قبل اوزاوا نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ایوان زیریں سے بل پاس ہو گیا تو وہ ڈی پی جے چھوڑ دیں گے۔
تاہم فتح یاب اوزاوا نے فی الحال یہ کہنےسے گریز کیا کہ وہ کب جہاز بدلیں گے، البتہ خبردار کیا کہ وہ نودا کے لیے تھوہر کا کانٹا بنے رہیں گے۔