ٹوکیو (اے ایف پی): جاپان کے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر ٹیپکو نے بدھ کو کہا کہ ری ایکٹر نمبر 1 کے تہہ خانے میں تابکاری کی ریکارڈ مقدار کا پتا چلا ہے، جس سے صفائی کا عمل مزید متاثر ہو گا۔
ٹیپکو نے تہہ خانے کی چھت کے ڈرین ہول میں سے ایک کیمرہ اور سروے کے آلات اتار کر یہ نمونے حاصل کیے۔
تہہ خانے میں پانی کی سطح کے اوپر تابکاری کے درجے 10,300 ملی سیورٹ فی گھنٹہ تک جا رہے تھے، جو اتنی مقدار ہے کہ انسانوں کو چند ہی منٹ میں بیمار کر کے بہت کم وقت میں ہلاک کر دے گی۔
اس مصیبت زدہ جگہ پر کارکنوں کے لیے تابکاری کی سالانہ اجازت یافتہ حد صرف 20 سیکنڈ میں پار ہو جاتی ہے۔
ٹیپکو نے کہا، “کارکن اس جگہ میں داخل نہیں ہو سکتے اس لیے ہمیں انہدام کے لیے روبوٹس کا سہارا لینا ہو گا”۔