ٹوکیو (اے ایف پی): خبروں کے مطابق، ٹوکیو الیکٹرک پاور کو ایٹمی بجلی گھر کی صلاحیتیں برآمد کرنا ترک کر دے گا چونکہ وہ فوکوشیما بحران پر قابو پانے کے لیے جد و جہد کر رہا ہے۔
ٹوکیو الیکٹرک، جسے ٹیپکو کے نام سے جانا جاتا ہے، ویتنام میں دو ایٹمی ری ایکٹر مہیا کرنے اور چلانے کے ایک منصوبے سے دستبرداری اختیار کرے گا۔
یہ منصوبہ ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی کمپنی انٹرنیشنل نیوکلیر انرجی ڈویلپمنٹ، جو 2010 میں پبلک فنڈز سے قائم کی گئی، بھاری مشینری ساز اداروں، اور پاور کمپنیوں بشمول ٹیپکو کے ہاتھوں سر انجام پا رہا ہے، جس کا مقصد ایٹمی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔
ٹیپکو کے صدر ناؤمی ہیروسی نے بدھ کو کہا، “ہمارے ایٹمی توانائی کے انجینئروں کو اب بھی تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹروں کو مستحکم اور بند کرنے کے لیے بہت سا کام کرنا ہے”۔
ٹیپکو نے ویتنام کے پلانٹ پر آپریشن اور دیکھ بھال کے کاموں کے لیے اپنے انجینئر بھیجنا تھے جبکہ ویتنامی انجینئروں کو ان کے بدلے اپنے پلانٹس پر قبول کرنا تھا۔