ٹوکیو: جاپانی چڑیا گھر کے نگرانوں، جنہوں نے ٹائیفون کی وجہ سے پنجرے کو ہونے والے نقصان کی وجہ سے 30 گلہریاں کھو دی تھیں، نے جمعرات کو کہا کہ گلہریاں پکڑنے کی کوششیں توقعات سے بڑھ کر کامیاب ہوئی ہیں انہوں نے 38 جانور دوبارہ حراست میں لے لیے ہیں۔
بالوں بھری دم والے ان کترنے والے جانوروں نے پچھلے ہفتے آزادی کے لیے دوڑ لگا دی تھی جب ٹوکیو کےا ینوکاشیرا پارک چڑیا گھر میں ٹائیفون کی وجہ سے ایک درخت نے گر کر جال میں شگاف ڈال دیا۔
تاہم تیز دانتوں والی اس مخلوق کے لیے دو دن پھندے لگانے کے بعد چڑیا گھر کے ترجمان نے کہا کہ ہانکے کا عمل توقع سے زیادہ کامیاب رہا ہے اور مجموعی طور پر 38 جانوروں کو “دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے”۔
“ہمیں اب بھی عینی شاہدین کی جانب سے روزانہ چار سے پانچ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں،” ایری تسوشیما نے کہا۔