حکومت نے جمعہ کو کہا کہ جاپان ملک کے شمال مشرقی علاقے، جہاں پچھلے مارچ میں بڑے پیمانے پر زلزلے و سونامی نے تباہی مچائی تھی، کی تعمیر نو کے لیے سالِ اول میں مختص کردہ رقم کا 40 فیصد خرچ کرنے میں ناکام رہا ہے۔
تعمیر نو کی ایجنسی نے کہا کہ آفت زدہ مقامی علاقوں کے ساتھ پالیسیوں میں ہم آہنگی پیدا ہونے میں تاخیر اور سست رفتار فیصلہ سازی منصوبے کے مطابق اخراجات کرنے میں اس ناکامی کے جزوی ذمہ دار ہیں۔
بڑے پیمانے کے نقصانات، جن میں 16,000 ہلاکتیں اور لاکھوں لوگوں کے انخلاء کے مسائل شامل تھے، کی وجہ سے حکومت نے تعمیر نو کے ٹھوس منصوبے بنانے میں سست روی کا مظاہرہ کیا۔
ایجنسی نے کہا کہ پچھلے مالی سال میں زیر تکمیل آنے میں ناکام ہونے والے بیشتر حکومتی منصوبے موجودہ سال میں شامل کر لیے جائیں گے اور تعمیر نو کے مجموعی فنڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔