ٹوکیو (اے ایف پی): ہر سال جاپان میں پفر فش کھانے کی وجہ سے لوگوں کو ہسپتالوں میں داخل کروایا جاتا ہے؛ بعض اوقات اس کا نتیجہ جان لیوا بھی ہوتا ہے۔ تاہم بظاہر خطرات کے باوجود ٹوکیو میں اس زہریلے کھانے کو پیش کرنے کے قوانین میں نرمی کی جا رہی ہے۔
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق، اس کی کھپت چار سے چھ گھنٹے کے اندر مہلک ثابت ہو سکتی ہے اور “شکار، اگرچہ مکمل طور پر مفلوج ہو جاتا ہے، ہوش میں رہ سکتا ہے اور موت سے کچھ دیر قبل تک بالکل ٹھیک ٹھاک نظر آ سکتا ہے”۔
“غیر لائسنس یافتہ لوگوں کے لے فوگو کو صاف کرنا آسان کام نہیں”، سوزوکی، جو گِنزا کی اپ مارکیٹ میں ‘تورافوگو ٹےئی’ نامی چین کی شاخ میں کام کرتے ہیں، نے تازہ تازہ ذبح کی ہوئی مچھلی کے اندرونی زہریلے اعضاء باہر نکالتے ہوئے کہا۔
دسمبر میں ٹوکیو کی حکومت نے مچیلن ٹو اسٹار ریستوران کے ایک شیف کا لائسنس منسوخ کر دیا تھا جب اس نے ایک گاہک کی فرمائش پر مچھلی کا جگر اس کو کھانے کے لیے پیش کر دیا۔
جاپان کی وزارت بہبود و صحت کے مطابق پچھلے سال فوگو کھا کر 17 لوگ بیمار پڑے تھے۔
موجودہ نظام کے تحت ٹوکیو میٹروپولیٹن کے 13 ملین لوگوں والے علاقے میں فوگو صرف اسی وقت کھانے کے لیے پیش کی جا سکتی ہے جب اسے اُس جگہ خصوصی طور پر تربیت یافتہ شیف نے تیار کیا ہو۔
تاہم نئے نظام کے تحت اکتوبر سے لوگوں کو پہلے سے تیار پیک یا منجمد شدہ فوگو خریدنے کی اجازت بھی ہو گی، بشرطیکہ اسے لائسنس یافتہ شیف نے تیار کیا ہو۔