60,000 ین مالیت کے خربوزے چرانے والا 69 سالہ بوڑھا گرفتار

ایباراکی: ہاکوتا، صوبہ ایباراکی کے ایک فارم سے ایک 69 سالہ بوڑھا خربوزے چرانے پر پکڑا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ آدمی 26 جون کو سی سی ٹی وی پر ریکارڈ ہوا تھا، جب وہ دو بار خربوزے چرانے کے لیے گرین ہاؤس میں داخل ہوا، جن کی مجموعی مالیت 60,000 ین بنتی ہے۔

پولیس کی جانب سے اس کے گھر کی تلاش کے بعد اس کے قبضےسے 79 خربوزے برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس اس امکان پر بھی تفتیش کر رہی ہے کہ اس آدمی نے دوسرے لوگوں کی زمینوں سے پھل تو نہیں چرائے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.