اوکی ناوا کے گورنر نے امریکی اوسپرے جہازوں کی تعیناتی مسترد کر دی

ٹوکیو (اے ایف پی): بڑے پیمانے پر مظاہروں اور حفاظتی خدشات کے پیش نظر اوکی ناوا کے گورنر نے اتوار کو ذیلی استوائی جزیروں کی زنجیر میں امریکی اوسپرے فوجی طیاروں کی تعنیاتی کو مسترد کر دیا۔

“اگر وہ ہم پر ایسی چیز مسلط کرتے ہیں جس پر حفاظتی خدشات موجود ہیں، تو ہمارے پاس اسے مسترد کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں،” اوکی ناوا کے گورنر ہیرکازو ناکائیما نے وزیر دفاع ساتوشی موریموتو کو بتایا۔

اطلاعات کے مطابق ناکائیاما اور موریموتو کے مابین اوکی ناوا کےمرکزی شہر ناہا میں واقع گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جبکہ قریباً 220 لوگوں نے امریکہ کی جزیرے پر مسلسل فوجی موجودگی کے خلاف باہر مظاہرہ کیا۔

اگرچہ جاپان کی مقامی حکومتوں کے پاس قانونی طور پر امریکی طیاروں کی تعیناتی مستردکرنے کا کوئی اختیار موجود نہیں، تاہم اوکی ناوا کے باشندوں کی شدید ناراضگی سے وزیر اعظم یوشیکو نودا کی عوامی حمایت میں مزید کمی آ سکتی ہے۔

جمعے کو واشنگٹن نے ٹوکیو کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا تھا کہ وہ ناہا کے قریب واقع میرینز کارپس ائیر بیس پر اکتوبر سے اوسپرے طیاروں کی تعیناتی کے منصوبے کو آگے بڑھا رہا ہے۔

اوکی ناوا میں بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی موجودگی، جو جاپان میں تعینات 47,000 امریکی فوجیوں کا نصف بنتی ہے، نے وہاں کے باشندوں کا ناراض کیا ہوا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.